ذیابیطس کے خطرے کو کم کرے، بریسٹ کینسر سے بھی محفوظ رکھے۔۔۔ چھوٹی سی ناشپاتی بڑے بڑے کام

 

ذیابیطس کے خطرے کو کم کرے، بریسٹ کینسر سے بھی محفوظ رکھے۔۔۔ چھوٹی سی ناشپاتی بڑے بڑے کام

ناشپاتی وہ پھل ہے جو کہ ہمارے ہاں عموماً دوسرے پھلوں کے مقابلے میں کم پسند کیا جاتا ہے، لیکن اس کو نہ کھا کر ہم کون کون سے فوائد سے محروم ہو جاتے ہیں اگر آپ یہ جان لیں تو اس کو گھر سے کبھی ختم ہی نہ ہونے دیں۔ اس میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں اور جو کہ ہمارے مدافعتی نظام کو محفوظ اور مضبوط بناتے ہیں۔
اس میں موجود فائبر، منرلز اور دوسرے غذائی اجزاء صحت کے بہترین فائدے فراہم کرتے ہیں۔ یہاں ہم ناشپاتی کھانے کے کچھ فوائد تحریر کر رہے ہیں تاکہ آپ بھی جان سکیں کہ اس چھوٹے سے پھل میں قدرت نے کون کون سے خزانے چھپائے ہوئے ہیں۔

1۔ غذائیت سے بھرپور ناشپاتی کھانے سے ہمیں کون کون سے غذائی اجزاء حاصل ہوسکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔ ایک ناشپاتی سے ہمارے جسم کو 101 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں اس کے علاوہ ایک گرام پروٹین، 27 گرام کاربوہائیڈریٹس، 6 گرام فائبر، وٹامن سی کی روزانہ درکارخوراک کا 12 فیصد حصہ، "وٹامن کے" کی روزانہ درکارخوراک کا 6 فیصد حصہ، پوٹاشیم کا 4 فیصد حصہ اور کاپر کی روزانہ درکار مقدار کا 16 فیصد حصہ ، تھوڑی مقدار میں فولیٹ، پرو وٹامن اے اور نیاسین بھی اس میں موجود ہوتے ہیں۔

2۔ نظامِ انہظام کو بہتر بنائے:

اس میں چونکہ فائبر موجود ہے جو کہ آنتوں کے فعل کو موثر بنا کر قبض کی شکایت دور کرتا ہے اور صحت بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا حل ہوجانے والا فائبرمعدے کے مسائل میں کام آتا ہے۔

3۔ ورم کو بھی ختم کرنے میں موثر:

جسم کے کسی بھی حصے پر ورم کا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو سحت کے کچھ اندرونی مسائل درپیش ہیں، ناشپاتی میں موجود فلیونائڈز جسم کا ورم گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اور ان فلیونائڈز کی وجہ سے ذیابیطس اور دل کے امراض کا خطرہ بھی قدرے کم ہوجاتا ہے۔

4۔ کینسر کے خلاف مزاحمت:

ناشپاتی میں سنامک اور اینتھوسائنن جیسے مرکبات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ فلیونائڈز جو کہ کینسر کے خلاف مزاحمت کرنے میں مددگار ہیں۔ ناشپاتی کا باقاعدہ استعمال پھیپھڑوں، معدے، مثانے اورچھاتی کے کینسرسے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

5۔ ذیابیطس سے بھی تحفظ:

ناشپاتی میں موجود فلیونائڈز اور اینتھوسائنن ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کرتی ہے۔ اس سے بلڈ شوگر لیول کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

6۔ دل کے امراض میں مفید:

ناشپاتی کھانے سے دل کو قوت ملتی ہے اور امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس پٹھوں کا کھنچاؤ اور اکڑن کم کرتا ہے اس کے علاوہ خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح کو بھی کم کرتا ہے ، جس سے بلڈ پریشر بھی نارمل ہوتا ہے۔ ایک ریسرچ سے ثابت ہوا کہ روزانہ 80 گرام پھل کھانے سے امراض قلب کا خطرہ 6 سے 7 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ فالج کا خطرہ بھی ٹلتا ہے۔

7۔ وزن کم کرے:

ناشپاتی میں بھی پانی کی مقدارزیادہ ہوتی ہے، اور کیلوریز کم ہیں، اسی لئے اسے کھا کر وزن نہیں بڑھتا۔ پیٹ زیادہ دیر تک بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے۔ اور آپ فالتو چیزیں کم کھاتے ہیں۔

Comments