Fried Kaleji Shashlek Recipe In Urdu

 

فرائیڈ کلیجی شاشلک

اجزاء:
کلیجی کلو(دھو کر کیوب کاٹ لیں)
پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
سرخ مرچ(کُٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دہی دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ(بھنا اور پسا ہوا)
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لہسن کے جوے چار عدد(باریک چوپ کر لیں)
بیسن دو کھانے کے چمچے
کارن فلور دو کھانے کے چمچے
چائنیز نمک ایک چائے کا چمچہ
انڈے دو عدد
تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے
سب سے پہلے انڈوں کو پھینٹ کر اس میں بیسن، کارن فلور، چائنیز نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک پیالے میں کلیجی کے کیوب ڈالیں اور اس میں پپیتا پیسٹ، سفید سرکہ، لیموں کا رس، سرخ مرچ ، گرم مصالحہ پاؤڈر، دہی، سیاہ مرچ پاؤڈر، لہسن کے جوے، نمک، سفید زیرہ بھنا اور پسا ہوا ڈال کر میرینیٹ کر کے 15منٹ چھوڑ دیں۔ اس کے بعد پتیلی میں ڈال کر بھون لیں۔ جب کلیجی کا پانی اور تمام مصالحہ خشک ہو جائے تو اتار کر لکڑی کی سیخوں میں پرودیں اور انڈے والے آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر کے نکال لیں۔ سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔

Comments