Mutton Biryani Recipe In Urdu

 

Mutton Biryani Recipe In Urdu


مٹن بریانی

اجزاء:
مٹن ----- ایک کلو
نمک -----ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کوکنگ آئل ----- ایک تہائی کپ
چاول ---- آدھا کلو
لہسن ---- ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ادرک ----- ڈیڑھ کھانے کا چمج
پیاز ------ چار عدد
دہی ----- تین کپ
پسی لال مرچ ------ دو کھانے کے چمج
گرم مصالحہ ------ ایک کھانے کے چمچ
ٹماٹر ------ ایک عدد
لیموں ----- دو عدد
زیرہ ------ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
دھنیا ----- ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کیوڑہ ------ ایک چوتھائی کپ
آلو ------ تین عدد
پیلا رنگ ------ ایک تہائی چائے کا چمچ
گرم تیل میں پیاز٬ ادرک اور لہسن فرائی کرلیں-
اب اس میں مٹن٬ لال مرچ اور ہلدی شامل کر کے تیز آنچ پر 10 منٹ کے لیے فرائی کریں-
اس کے بعد 2 لیٹر پانی اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے-
پھر اس میں زیرہ٬ دھنیا اور دہی شامل کر کے تیز آنچ پر پکائیں٬ اتنا کہ پانی خشک ہوجائے-
آلوؤں کو الگ سے تھوڑا ابالیں اور زردے کا رنگ ڈال کر قورمے میں شامل کریں-
پسا گرم مصالحہ٬ ٹماٹر٬ لیموں اور کیوڑہ ڈال کر چولہا بند کردیں-
بھیگے چاولوں کو نمک ملے ابلے پانی میں ابالیں اور نتھار کر چاول٬ قورمے میں شامل کرلیں-
اوپر سے زردے کا رنگ ڈال کر تیز آنچ پر رکھیں-
بھاپ بننے پر ہلکی آنچ پر 15 منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں-
تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں-

Comments