شوارما حمس کے ساتھ - عربی ڈش

Puri Recipe In Urdu

 

Puri Recipe In Urdu

پھولی ہوئی اور نرم پوریاں
اجزاء:
اکثر خواتین کی پوریاں نرم نہیں بنیں بنتی ہیں جس کی وجہ سے حلوے کا مزہ بھی کِرکِرَا ہوجاتا ہے، لہٰذا ایک دفعہ یہ طریقہ بھی اپنا لیں ، آپ بازار کی پوریاں کھانا بھول جائیں گے!

ترکیب:

٭ ایک کھلے منہ کے برتن میں ایک گلاس پانی ڈالیں، اس میں تین چمچ نمک اور چار چمچ دہی ڈال کر اچھی طرح ملا کر محلول بنالیں۔
٭ ایک پیالے میں میدہ لیں اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے نمک اور دہی کا پانی ڈال کر اچھی طرح آٹا گوندھ لیں۔
٭اور ساتھ ہی پیڑے بناکر ان کو آدھے گھنٹے چھوڑ دیں۔
٭ کڑاہی میں آئل ڈال کر اب پوریوں کو تل لیں۔

ضروری ٹپس:
٭ کڑاہی میں آئل زیادہ ڈالیں تاکہ پوری فوراً پھول جائے۔
٭ میدہ کو گوندھنے کے بعد نہ چھوڑیں بلکہ پیڑا بنانے کے بعد اس کو کچھ دیر چھوڑ دیں، جبھی آپ کی پوریاں مزیدار بنیں گی۔

Comments