- Get link
- X
- Other Apps
چہرے کی پیلاہٹ کم کرے اور شوگر کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرے۔۔ جنت کا پھل کہلائے جانے والے انار کے بے شمار فائدے
Posted by
Haris Rafeeq
on
- Get link
- X
- Other Apps
چہرے کی پیلاہٹ کم کرے اور شوگر کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرے۔۔ جنت کا پھل کہلائے جانے والے انار کے بے شمار فائدے |
بازار میں اس وقت سرخ چمکیلے دانوں والے رسیلے انار کا دور شروع ہوچکا ہے۔ انار کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پھل ذائقے میں تو بے مثال ہے ہی لیکن غذائیت کے لحاظ سے بھی باکمال ہے۔ جب تک مارکیٹ میں ہے آپ بھی اس پھل کو روز کھائیں یا پھر جوس بنا کر پئیں۔ نیچے ہم انار اور اس کے جوس کے چند ایسے فائدے بتا رہے ہیں جو آپ کی کئی مشکلات کم کرسکتے ہیں۔
انار غذائی اعتبار سے۔۔
انار کے ایک کپ دانوں میں 7 گرام فائبر، 3 گرام پروٹین، وٹامن سی کی روزانہ درکار مقدار کا 30 فیصد حصہ، وٹامن کے کی روزانہ درکار مقدار کا 36 فیصد حصہ، فولیٹ کی روزانہ درکار مقدار کا 16 فیصد حصہ اور پوٹاشیم کی روزانہ درکار مقدار کا 12 فیصد حصہ پایا جاتا ہے۔
خون کی کمی
انار ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جو خون کی کمی کا شکار رہتے ہیں اور چہرے پر پیلاہٹ رہتی ہے۔ انار میں آئرن، وٹامن اے، سی اور ای موجود ہوتے ہیں۔ انار کے اندر موجود ایسکوریبک ایسڈ جسم میں آئرن کی مقدار بڑھاتا ہے جس سے خون کی کمی دور ہوتی ہے۔ خون کی کمی کا شکار رہنے والوں کے لئے روزانہ انار کا تازہ جوس پینا بہترین حل ہے۔
بلڈ پریشر کنٹرول کرے
ڈان نیوز کے مطابق انار کا جوس روزانہ پینے سے بلڈ پریشر کے مریض فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ بلڈ پریشر کے علاوہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
انفیکشنز اور ورم میں فائدہ مند
انار کے اندر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جن سے خطرناک جرثوموں سے لڑائی میں مدد ملتی ہے۔ منہ کے ورم اور جسمانی انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
کینسر سے بچاتا ہے
مردوں میں مثانے کا کینسر کی شرح زیادہ ہے۔ انار کا جوس پینے سے کینسر کے خلیات سست روی کا شکار ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ اینٹی جن بھی دگنے ہوجاتے ہیں جو کینسر سے بچاتے ہیں۔
Comments
Post a Comment