Chicken Cheese Paratha Recipe In Urdu

Chicken Cheese Paratha Recipe In Urdu
Chicken Cheese Paratha Recipe In Urdu

چکن چیز پراٹھا

اجزاء:
ڈو بنانے کے اجزا:
1. گندم کا آٹا_____ 2 کپ
2. نمک_____1 چٹکی
3. کھانے کا تیل_____ حسب ضرورت
4. نیم گرم دودھ_____حسب ضرورت

چکن فلنگ کے اجزا:
1. ابلی ہوئی چکن(ریشے) _____300 گرام
2. ہری مرچ(چوپ) _____ 2 عدد
3. نمک_____حسب ضرورت
4. گرم مصالحہ_____1 چوتھائی کھانے کا چمچ
5. پیاز(درمیانی) _____ 1 عدد
6. ہرا دھنیا_____2کھانے کے چمچ
7. دھنیا پائوڈر_____آدھ کھانے کا چمچ
8. لال مرچ کٹی ہوئی_____1کھانے کا چمچ
9. زیرہ پائوڈر_____آدھ کھانے کا چمچ
10. چیڈر چیز(کدوکش_____4 کھانے کے چمچ
11. موزریلا چیز(کدوکش_____4 کھانے کے چمچ

چکن فلنگ کے لئے:
• ایک برتن میں ابلی ہوئی چکن کے ریشے لیں، اس میں ہری مرچ، نمک، گرم مصالحہ، پیاز، ہرا دھنیا، دھنیا پائوڈر، لال مرچ کٹی ہوئی اور زیرہ پائوڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

ڈو کے لئے:
• ایک برتن میں آٹا لیں اس میں نمک، کھانے کا تیل ڈال کر ملا لیں۔
• اب اس میں دودھ ڈال کر گوندھ لیں اور 15-20 منٹ رکھ دیں۔
• اس کا پیڑا بنا کر بیل لیں۔
• تیار کی ہوئی چکن فلنگ ڈال کر پھیلا دیں۔
• اب اس میں مزریلہ چیز، اور چیڈر چیز ڈال دیں۔
• ایک اور پیڑا بیل کر اس کو بند کر دیں۔
• توا پر ڈال کر پکا لیں۔
• مزے دار چکن چیز پراٹھہ تیار ہے۔

Comments