Chicken Tikka Recipe Recipe in Urdu

 

Chicken Tikka Recipe Recipe in Urdu




چکن تکہ
اجزاء:
اجزاء:
•مرغی 1 عدد(چکن تکہ کٹس میں کٹوالیں )
•سرکہ 3 کھانے کے چمچے
•دہی 1 کپ
•زردرنگ 1/2 چائے کا چمچہ
•نمک حسبِ ذائقہ
•سرسوں کا تیل 1 کھانے کا چمچہ
•اجوائن 1/2 چائے کا چمچہ(پیس لیں )
•ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
•لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
•لیموں کا رس 1/2 کپ
•پیاز ولیموں گارنشنگ کے لیے
ترکیب:
ترکیب:
گوشت کو دھو کر خشک کرلیں ۔
ایک پتیلی میں 4گلاس پانی ‘تھوڑا نمک اور سرکہ ڈال کر پکائیں ۔
جوش آنے پر اس میں گوشت کے ٹکڑے ڈال کر 3-4منٹ تک اُبالیں ۔
اس کے بعد پانی نتھار کر گوشت کو خشک کرکے ایک پلیٹ میں رکھیں ۔
ایک پیالے میں دہی ‘زردرنگ ‘نمک‘سرسوں کا تیل ‘اجوائن ادرک پیسٹ ‘لہسن پیسٹ ‘لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں اور اس مکسچر کو گوشت پہ لگا کر 4-6گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں ۔
انگیٹھی میں کوئلے دھکائیں اور گوشت کوسیخوں میں پروکرکوئلے پردونوں سائیڈوں سے گولڈن براؤن ہونے تک باربی کیو کرلیں ۔مزیدار چکن تکہ تیار ہے سرونگ ڈش میں پیاز کے لچھے بچھا ئیں اور چکن تکہ رکھ کر لیموں کے سلائس کے ساتھ سروکریں ۔

Comments