Karele Ka Juice Recipe in Urdu

 


کریلے کا جوس
اجزاء:
جسمانی وزن میں کمی لانا کوئی آسان کام نہیں اس لئے اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ڈائٹنگ آسان سے آسان تر ہو جس کے ذریعےایک طرف وزن میں کمی آجائے تو دوسری طرف صحت بخش اجزاء کا حصول بھی بآسانی ممکن ہوسکے۔
انسان چاہے کتنا ہی خوش شکل کیوں نہ ہو لیکن اگر اس پر موٹاپا غالب آجائے تو اس کی شخصیت کو گرہن لگ جاتا ہے موٹاپا ایک ایسا المیہ ہے جس سے دنیا کے تمام ممالک میں مردوخواتین کی بڑی تعداد پریشان نظر آتی ہے اور اس سے نجات پانے کے لئےمختلف طریقوں پر عمل کرتی نظر آتی ہے۔
کوئی بھی انسان جادوئی طریقے سے اپنا وزن کم نہیں کرسکتے اس کے لئے آپ کے طرز زندگی میں تبدیلی ہی کسی جادو کا کام کرسکتی ہے۔اور یہ جادو کسی پھل یا سبزی کا جوس بھی بآسانی دکھا سکتا ہے
جی ہاں کریلے کا جوس جسم کی اضافی چربی کو تیزی سےگھلانے میں مدد دیتا ہے۔
ترکیب:
کریلے کا جوس
اگرچہ کڑوا ہونے کے سبب کریلے کا جوس پینا آسان کا م نہیں لیکن جن افراد کو وزن کم کرنے کی فکرلاحق ہے انہیں چاہیے کہ وہ کریلے کا رس ضرور پئیں۔کریلے کے رس میں غذائیت بھرپور اور کیلوریز کم مقدار میں پائی جاتی ہیں 100گرام کریلا صرف 17کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے جس کے باعث وزن میں کمی بآسانی لائی جاسکتی ہےکریلے میں موجود فائبر جسم کو متوازن غذا فراہم کرتی ہے جب کے اس کے جوس کے ذریعے انسانی جسم کو صحت کے لئےضروری انٹی آکسیڈینٹس وافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہے جس کے ذریعے انسان صحت مند رہتا ہے۔

Comments