Namkeen Gosht Recipe in Urdu

 

Namkeen Gosht Recipe in Urdu




نمکین گوشت
اجزاء:
•مکھن یا گھی_____ 100 گرام
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
•مٹن_____ 1 کلو
•ثابت زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•ٹماٹر_____ 4 عدد
•گرم پانی_____ 1 کپ
•سبز مرچ_____ 6 عدد
•کالی مرچ پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•دہی_____ 2 کھانے کے چمچ
•سبز دھنیا_____ 5 گرام
ترکیب:
ایک پین میں مکھن یا گھی لیں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ ،ثابت زیرہ ،مٹن اور نمک ڈال کر دو سے تین منٹ بھونائی کرلیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک دم دیں ۔
اب اس میں ٹماٹر اورگرم پانی ڈال کر پچیس سے تیس منٹ دو بارہ دم دیں ۔
اب اس میں سبز مرچ ،کالی مرچ پاؤڈراوردہی ڈال کر پانچ منٹ تک بھونائی کر لیں ۔
اب اس پر لیموں اور سبز دھنیا کی گارنش کر لیں ۔
آپکا مزیدار نمکین گوشت تیار ہے ۔

Comments