Sarso Ka Saag Recipe in Urdu

 

Sarso Ka Saag Recipe in Urdu



سرسوں کا ساگ
اجزاء:
سرسوں کا ساگ سردیوں کی خاص سوغات ہے جو لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس کو بنانے کا مرحلہ اتنا ہی صبر آزما ہے اور کچھ خواتین بہت محنت کے باوجود اچھا ساگ نہیں پکا پاتیں۔ آج ہم آپ کو ساگ صاف کرنے کے حوالے سے ایسی معلومات دینے جارہے ہیں جس کے بعد آپ کے ساگ کا ذائقہ بھی لاجواب ہوگا۔


ساگ کو صاف کرنے کا صحیح طریقہ

سرسوں کے ساگ بناتے ہوئے سب سے پہلے اس کے نچلے حصے کی جلد کو لازمی اتار لیں تاکہ ساگ اچھی طرح صاف ہوجائے اور کھاتے ہوئے اس کا چھلکا منہ میں نہ آئے۔ یہ وہ ٹپ ہے جس سے اکثر خواتین لاعلم رہتی ہیں اور محنت کے بعد بھی ان کے بنائے ہوئے ساگ کا ذائقہ کھانے میں مزیدار نہیں لگتا۔ اوپری حصہ الگ کرنے کے بعد چند ڈنڈیوں کو ایک ساتھ کاٹ لیں اور 2,3 بار پانی سے دھو کر نتھار لیں۔


اجزاء

سرسوں کا ساگ = 250 گرام (کاٹ کر دھو کر نتھار لیں)
اصلی گھی = پکانے کے لئے
پالک = آدھا کلو (کاٹ کر دھو لیں)
ہری مرچیں = 7 عدد (باریک کاٹ لیں)
مکئی کا آٹا = ٥٠ گرام
لہسن = 10 گرام (چھیل کر کتر لیں)
ادرک = 10 گرام (کتر لیں)
نمک = حسب ذائقہ
پسی ہوئی سرخ مرچ = حسب ذائقہ

ترکیب:
کھلے منہ والی دیگچی میں ایک لیٹر پانی ڈالیں اور اس میں ساگ، ہری مرچ اور نمک ڈال کر 2 گھنٹے پکائیں۔ ساگ گل جائے تو مکئی کا آٹا تھوڑا تھوڑا ڈال کر چمچ چلاتے رہیں تاکہ گٹھلی نہ بنے۔ ساگ گھوٹتے رہیں اور اچھی طرح پکا کر نرم کرلیں۔

بگھار کے لئے

فرائی پین میں دیسی گھی گرم کریں اس میں کترا ہوا لہسن ادرک ، ہلکا سا نمک اور سرخ مرچیں ڈال کر بھون لیں اور ساگ پر اوپر سے ڈال دیں۔ مزیدار ساگ تیار ہے۔ جو کھائے گا انگلیاں چاٹتا رہ جائے گا۔


 


Comments