Mutton Raan Special Recipe in Urdu


 مٹن ران اسپیشل

اجزاء:
مٹن ران.............. آدھا کلو
ہرا کچا پپیتا ..................ایک چائے کا چمچ
ادرک، لہسن کا پیسٹ ..............دو چائے کے چمچ
سوس................. دو کھانے کے چمچ
نمک............. ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ............. دو چائے کے چمچ
تیل................ حسب ذائقہ
پانی...............حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے ران کو اچھی طرح دھو کر گود لیں چھری سے اس پر کٹ دونوں طرف سے اچھی طرح لگا لیں۔ اب پانی میں تمام مصالحے اچھی مکس کر لیں مع کچے پپیتے کے اور ان مصالحوں کو ران میں خوب مل کر دہی لگا کر دوبارہ اچھی طرح گود لیں۔ تاکہ مصالحے اس میں خوب مکس ہو جائے اور پھر چھ سے سات گھنٹوں کے لئے ران کو پڑا رہنے دیں۔ اب ایک گرل کا Pre-heatکر یں اور درمیانی آنچ پر اس ران کو دونوں طرف سے سرخی مائل بھونیں اور یہ بھی چیک کر لیں کہ وہ گل گئی ہے۔ اب اس ران اسپیشل کو پیاز، ٹماٹر، ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کر یں۔ نوٹ:بیف ران بھی اسی طرح بنے گا۔

Comments