Prawns Biryani Recipe in Urdu


 جھینگا بریانی

اجزاء:
1. جھینگے_____ 1 کلو
2. چاول_____ آدھ کلو
3. گرم مصالحہ_____ 2 چائے کے چمچ
4. ہری مرچ_____ 2 عدد کٹی ہوئی
5. ادرک_____ 1 انچ کا ٹکڑا کٹا ہوا
6. لہسن جوئے_____ 2 عدد کٹا ہوا
7. کھوپرا_____ 2 تہائی کپ
8. مکھن یا تیل_____ 1 چوتھائی کپ
9. پیاز_____ 1 عدد کٹی ہوئی
10. لیموں کا رس_____ 1 کھانے کا چمچ
11. تیز پتے_____ 2 عدد
12. نمک_____ 1 چائے کا چمچ

ترکیب:
• پہلے گرم مصالحہ، ہری مرچ، ادرک، لہسن اور کھوپرے کا اچھا سا مکسچر بنالیں۔
• ایک پیالے میں تین کھانے کے چمچ مکھن یا تیل ڈال کر اُس میں آدھی پیاز کو گولڈن براؤن کرلیں۔
• اب پیسٹ کو پیاز میں شامل کرلیں اور پانچ منٹ پکاکر اس میں جھینگے اور آدھ چائے کا چمچ نمک ملائیں۔
• پھر چولہے سے ہٹا کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
• اب ایک الگ پین میں دو کھانے کے چمچ مکھن گرم کرکے اس میں تیز پتے اور باقی بچی آدھی پیاز کو فرائی کرلیں، یہاں تک کہ پیاز ہلکی سنہری ہوجائے۔
• اس میں چاول ڈال کر دس منٹ کے لیے پکائیں۔
• پھر آدھ چائے کا چمچ نمک اور دو کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
• اب چاول اور جھینگوں کو آپس میں ملاکر دَم پر رکھ دیں۔
• آخر میں اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں۔

Comments