- Get link
- X
- Other Apps
Posted by
Haris Rafeeq
on
- Get link
- X
- Other Apps
Sarson Ka Saag Recipe in Urdu |
سرسوں کا ساگ
اجزاء:
سردیوں میں سرسوں کا ساگ کھانے کا انتظار بڑوں اور بچوں کو بھی رہتا ہے۔ یہ سردیوں کی ایک خاص سوغات سمجھا جاتا ہے۔ گاؤں کے بنے ساگ کو کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے کیونکہ وہ رات بھر اس کو ابال کر پکاتے ہیں لیکن چونکہ شہری علاقوں میں اتنی زیادہ دیر تک کوئی کھانا بنانا دشواری کا باعث بنتا ہے لہٰذا شیف مبشر کی آسان ریسیپی سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
اجزاء:
•سرسوں کا ساگ 1 کلو
•مکئی کا آٹا 2 کپ
•ہری مرچیں آدھا پاؤ
•دھنیا 1 چمچ
•لہسن اور ادرک کا پیسٹ 2 چمچ
•پسی لال مرچ 2 چمچ
• ہلدی 1 چمچ
•نمک حسب ذائقہ
•مکھن 1 کپ
بگھار کے لئے:
•لہسن اور ادرک باریک کٹے ہوئے 4 سے 5 ٹکڑے
•مکھن آدھی پیالی
•آئل 2 چمچ

ترکیب:
٭ سب سے پہلے ساگ کو دھو کر اچھی طرح باریک کاٹ لیں۔
٭ اس کو پانی میں ابالنے کے لئے رکھ دیں۔
٭ جب یہ ابل جائے تو پانی پھینک دیں اور اس کو اچھی طرح نچوڑ کر رکھ لیں۔
٭ اب بلینڈر میں اس ساگ اور مکئی کے آٹے کو ڈالیں اور ساتھ 1 کپ کے برابر یا حسبِ ضرورت پانی ڈال کر اس کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
٭ ایک پتیلے میں آئل، مکھن، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، دھنیا، لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
٭ پھر بلینڈر کیا ہوا ساگ اس میں ڈال کر اچھی طرح چمچ چلاتے رہیں۔
٭ پھر کم از کم 1 گھنٹے کے لیے ہلکی آنچ پر ہکنے دیں اور ڈھکن بالکل بند کردیں۔
٭ جب آپ اس کو کھولیں گے تو یہ پک کر تیار ہے۔
٭ پھر کڑاہی میں آئل، مکھن، زیرہ، ادرک اور ہسن ڈال کر اچھی طرح گرم کریں اور اس کو ساگ پر ڈال کر بھگار دے دیں۔
٭ لال مرچ بھی اسی میں شامل کرسکتے ہیں۔
٭ لیجیے مزیدار سرسوں کا ساگ پک کر تیار ہے اب اس کو اصلی گھی کے ساتھ سروو کردیں۔

Comments
Post a Comment