Daal Bharay Karelay Recipe In Urdu - Best Cooking Recipes

 

Daal Bharay Karelay Recipe In Urdu - Best Cooking Recipes
Daal Bharay Karelay Recipe In Urdu - Best Cooking Recipes 

دال بھرے کریلے

اجزاء:
•کریلے _____ 4سے 5 عدد
•تیل _____ 4سے 5 کھانے کے چمچ
•کٹی ہوئی پیاز_____1عدد
•لہسن کا پیسٹ _____ 1کھانے کا چمچ
•زیرہ _____ 1کھانے کا چمچ
•پسا ہوا دھنیا _____ 1کھانے کا چمچ
•پسی ہوئی لال مرچ _____ 1کھانے کا چمچ
•گرم مسالا _____ 1کھانے کا چمچ
•پسی ہوئی ہلدی _____ 1چائے کا چمچ
•پسا ہوا زیرہ _____ 1کھانے کا چمچ
•پسی ہوئی سفید مرچ _____ 1کھانے کا چمچ
•چاٹ مسالا_____1 ایک کھانے کا چمچ
•چنے کی دال اُبلی ہوئی _____ 1پائو 250 گرام
•نمک _____حسب ذائقہ
•کریم _____ 2سے 3 کھانے کے چمچ
•تازہ ہرا دھنیا کٹا ہوا _____حسب ذوق سجاوٹ کے لئے
•املی کی چٹنی _____ 1سے 2 کھانے کے چمچ

ایک کڑاھی میں تیل ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں، پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح تلیں تاکہ وہ سنہری ہوجائے۔
اب اس میں لہسن کا پیسٹ، پسی ہوئی لال مرچ، گرم مسالا، پسی ہوئی ہلدی، پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی سفید مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ اور چاٹ مسالا ڈال کر اچھی طرح ملالیں تاکہ آمیزہ تیار ہوجائے۔
اب اس میں اُبلی ہوئی چنے کی دال ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں نمک اور کریم ڈال کر اچھی طرح ملائیں، پھر اس میں کٹا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں املی کی چٹنی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب چھلے ہوئے اور اچھی طرح صاف کیے ہوئے کریلے لیں اور ان میں ایک ایک کرکے دال بھریں پھر اس پر دھاگہ لپیٹ دیں تاکہ فرائی کرتے وقت وہ کھل نہ سکیں۔
اب کڑاھی میں تیل گرم کریں اور دال بھرے کریلوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح تل لیں جب وہ گولڈن برائون ہوجائیں تو انہیں نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل ٹشو پیپر میں جذب ہوجائے۔
گرما گرم مزے دار دال بھرے کریلے تیار ہیں۔

Comments