Tawa Fry Kaleji Recipe In Urdu

 

Tawa Fry Kaleji Recipe In Urdu

توا فرائی کلیجی

اجزاء:
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 2چائے کے چمچ
•لیمو کا رس_____ 1کھانے کا چمچ
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•دہی_____ 1اور آدھ کپ
•دھنیا پاؤڈر_____ آدھ کھانے کا چمچ
•ذیرہ پاؤڈر_____ آدھ کھانے کا چمچ
•کٹی لا ل مرچ_____ 1چائے کا چمچ
•لہسن_____ 1کھانے کا چمچ
•سبز مرچیں_____ 2-3عدد
•کلیجی_____ 1کلو
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 1چائے کا چمچ
•لیمو ں کا رس_____ 1کھانے کا چمچ
•کھانے کا تیل_____ 2کھانے کے چمچ
•چوپڈ پیاز_____ 1کپ
•چوپڈ ادرک_____ 1کھانے کا چمچ
•چوپڈ لہسن_____ 1کھانے کا چمچ
•ہلدی_____ آدھ چائے کا چمچ
•کٹی لال مرچ_____ آدھ کھانے کا چمچ
•کٹا ہوا دھنیا_____ آدھ کھانے کا چمچ
•کٹا ہوا ذیرہ_____ آدھ کھانے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•گرم مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
•تازہ دھنیا_____ آدھ کپ
•چوپڈ ٹماٹر_____ آدھ کپ
•ادرک سلائس_____ گارنش کے لئے
•سبز مرچیں_____ گارنش کے لئے
•کوئلہ دھویں_____ کے لئے
ایک باؤل میں پانی، لیموں کا رس، ادرک لہسن پیسٹ اور بھگوئی ہوئی مٹن کلیجی ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے اچھی طرح مکس کریں اور پانی نکال کر مٹن کلیجی کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب ایک باؤل میں دہی، دھنیا، ذیرہ، کٹی لا ل مرچ، لہسن، سبز مرچیں اور مٹن کلیجی ڈال کر تیس منٹ تک میرینیٹ کر لیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں ہلدی، کٹی لال مرچ، دھنیا، ذیرہ اور نمک ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی کلیجی ڈالیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں دھنیا، ٹماٹر اور گرم مصالحہ ڈال کر چار سے پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر کوئلے سے اپنی ڈِش کو دو سے تین منٹ کے لئے دھواں دیں۔
دھنیا، سبز مرچوں اور ادرک کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔

Comments